سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کی حامی بھر لی
لاہور( سپورٹس رپورٹر) سری لنکا کی بلائنڈکرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کی حامی بھرلی ہے سری لنکا کی ٹیم آئندہ سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی سیریز میں تین ون ڈے اور تین ہی ٹی ٹونٹی میچ کھیلے جائیں گے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سلطان شاہ کے مطابق سری لنکا کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال مارچ میں پاکستان کادورہ کرے گی دس سے بیس مارچ تک کھیلی جانے والی سیریز میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچ کھیلے جائیں گے ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز فیصل آباد جبکہ ون ڈے میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے سری لنکا کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے آخری مرتبہ 2008 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا سری لنکا کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے ملک میں انٹرنیشنل کھیلوں کو فروغ ملے گا۔