بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں آج دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں آج دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں آج دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بی پی ایل کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ بنگلہ دیش میں جاری ہے جہاں دنیائے کرکٹ کے بہترین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں (آج) پہلا میچ سلہٹ سپر سٹارز اور بریسال بلز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سلہٹ کی ٹیم دو پوائنٹس کے ساتھ سب سے آخر جبکہ بریسال بلز 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
دوسرے میچ میں رنگپور رائیڈرز اور ڈھاکہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ رنگپور کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور ڈھاکہ کی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ دونوں میچز شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں کھیلے جائیں گے۔