ماریا شراپووا کی انڈین ایسز کی کھلاڑی سیم سٹوسر کیخلاف کامیابی
ٹوکیو (آن لائن) جاپان میں جاری انٹرنیشنل ٹینس لیگ کے میچ میں جاپان وارئیرز کی ماریا شراپووا نے انڈین ایسز کی کھلاڑی سیم سٹوسر کیخلاف شاندار کامیابی حاصل کی۔ جاپان میں جاری انٹرنیشنل ٹینس لیگ کے خواتین ایونٹ میں جاپان واریئرز اور انڈین ایسز کی ٹیموں میں مقابلہ ہوا جہاں جاپان کی نمائندگی کرنے والی ماریا شرا پووا اور بھارت کی سیم سٹوسر کے درمیان دلچسپ کھیل دیکھنے کو ملا۔
ریا شراپووا نے اپنے تجربے اور مہارت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف کھلاڑی کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ ان کی فتح کا سکور 5۔6 اور 4۔6 رہا۔