کرپشن الزامات،مائیکل پلاٹینی کی ممکنہ طور پر سماعت 16 سے 18 دسمبر کے درمیان ہو گی

کرپشن الزامات،مائیکل پلاٹینی کی ممکنہ طور پر سماعت 16 سے 18 دسمبر کے درمیان ہو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

زیورخ (اے پی پی) معطلی کا شکار یوئیفا کے صدر اور فیفا صدارتی امیدوار مائیکل پلاٹینی کی ممکنہ طور پر سماعت 16 سے 18 دسمبر کے درمیان ہو گی۔ پلاٹینی کو ان دنوں کرپشن الزامات کے باعث 90 روز معطلی کا سامنا ہے، فیفا ایتھکس کمیٹی نے پلاٹینی کو 2011ء میں معطلی کا شکار ورلڈ گورننگ باڈی کے صدر سیپ بلاٹر سے مبینہ طور پر 2 ملین ڈالر رقم وصول کرنے پر معطل کیا تھا۔ گزشتہ ماہ کے آخر میں پلاٹینی کے وکیل نے کہا تھا کہ ایتھکس کمیٹی پلاٹینی پر تاحیات پابندی عائد کرنا چاہتی ہے۔