سائنا نہوال بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن ویمنز پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے نامزد
نئی دہلی (اے پی پی) سائنا نہوال کو بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) ویمنز پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے نامزد کر دیا گیا۔ بی ڈبلیو ایف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق رواں سال نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑیوں کو پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے جن میں عالمی نمبر ایک سپین کے کیرولینا، بھارت کی نہوال، چین کی زاؤ اور چائنیز تائپے کی باؤ شامل ہیں، فاتح پلیئر کا اعلان 7 دسمبر کو کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ نہوال نے رواں برس بیڈمنٹن رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر کے بھارت کی پہلی خاتون پلیئر ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ مینز پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے نامزد ہونے والے پلیئرز میں چن لانگ، زیانگ، لی یانگ اور یو یان سیونگ شامل ہیں۔