نیوزی لینڈ بورڈ پریذیڈنٹ الیون اور سری لنکا کے درمیان ٹور میچ ڈرا

نیوزی لینڈ بورڈ پریذیڈنٹ الیون اور سری لنکا کے درمیان ٹور میچ ڈرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ویلنگٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ بورڈ پریذیڈنٹ الیون اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین روزہ ٹور میچ ڈرا ہوگیا۔ کوئنز ایونٹس سینٹر میں کھیلے گئے میچ کے تیسرے اور آخری روز نیوزی لینڈ بورڈ پریذیڈنٹ الیون کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 399 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ شان ہکس 79 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ ٹم جونسٹن 62 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ دشمانتھا پریرا نے چار اور دلروان پریرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ سری لنکا نے کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنائے۔ ادرا جائے سندرا 63 ، کتھروان وتھنگے 61 اور کپتان اینجلو میتھیوز (ناٹ آؤٹ) 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جیمز بیکر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔