فٹبال کلب ریال میڈرڈ کو اسپینش کپ مقابلوں سے باہر کردیا گیا

فٹبال کلب ریال میڈرڈ کو اسپینش کپ مقابلوں سے باہر کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈرڈ(آن لائن) اسپین کے مشہورفٹ بال کلب ریال میڈرڈ کو سزایافتہ کھلاڑی کو میدان پر اتارنے کے پاداش میں جرمانہ اور اسپینش کپ(کوپا ڈل رے) کے مقابلوں سے باہر کردیا گیا۔ ریال میڈرڈ نے چوتھے مرحلے کے میچ میں کیڈیز کے خلاف معطل کھلاڑی روس سے تعلق رکھنے والے ڈینس چیریشوف کو متبادل کے طورپر میدان میں اتاراجبکہ انھوں نے ریال میڈرڈ کی جانب سے پہلا گول بھی کیا۔اسپینش فٹ بال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ 19 مرتبہ کی اسپینش کپ چمپیئن ریال میڈرڈ کو معطل کھلاڑی کو میچ میں شریک کرنے پر 6 ہزار یورو جرمانہ عائد اور کپ کے بقیہ میچوں سے باہر کردیا گیا ہے۔ڈینس چیریشوف کو ریال میڈرڈ میں شمولیت سے قبل گزشتہ سیزن میں ولاریال کی جانب سے کھیلتے ہوئے تین یلو کارڈ ملنے پر سزا کے طور پر معطل کیا گیا تھا تاہم ریال میڈرڈ نے سزا کے اختتام سے قبل انھیں میدان میں اتار کر اپنے لیے شدید مشکلات کھڑی کردیں۔ریال میڈرڈ کے ہیڈ کوچ رافیل بینیٹز نے اپنی غلطی کا اندازہ ہوتے ہی انھیں میچ سے واپس باہر بلایا تھا۔ریال میڈرڈ نے سزا کی تصدیق کرتے ہوئے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے اور وہ فیصلہ اپنے حق میں آنے کے لیے مطمئن ہیں۔