پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے اعتماد میں 4فیصد اضافہ

پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے اعتماد میں 4فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے اور پہلے سے کام کر نے والے غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں 4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ اوورسیز انوسیٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کام کرنے والے غیر ملکی اداروں اور سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ملک میں مجموعی کاروباری ماحول پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔ گزشتہ سروے جو اپریل 2015ء میں کیا گیا اس میں 18فیصد مثبت پوائنٹس پر غیر ملکیوں کے اعتماد کو ظاہر کیا گیا تھا جبکہ حالیہ سروے کے نتائج کے مطابق اس میں 4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ملکی معیشت اور کاروباری صورتحال پراطمینان کا اظہار کیا تھا جس کے نتائج کے مطابق اب انڈیکس کی شرح 22 فیصد مثبت پوائنٹس تک پہنچ گئی ہے ۔ سروے کے دوران معیشت کے تمام شعبوں کے اعدادوشمار اکٹھے کئے گئے جن کے مطابق گزشتہ چھ ماہ کے دوران پاکستان میں کاروبار کی مجموعی صورتحال میں نمایاں بہتری ہوئی ہے اور نمایاں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ۔ او آئی سی سی آئی کے صدر عاطف باجوہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کے حالیہ فیصلے سے ٹیکس ریفنڈ کے لمبے عرصے سے زیر التوا معاملات میں نمایاں بہتری پیدا ہوگی اور ٹیکس ریفنڈز کی بروقت ادائیگی سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ملک میں تجارتی ، کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

مزید :

کامرس -