کینن نے دنیا کا پہلا50 میگا پکسل کیمرہ لانچ کردیا
لاہور( کامرس رپورٹر) کینن نے دنیا کا پہلا فل فریم 35 ایم ایم سینسر کے ساتھ پچاس ایم پی کیمرہ لانچ کردیا کینن کے اس 5dsr کیمرہ کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں تقریب کے دوران متعارف کرایا گیا اس تقریب میں ملک کے نامور فوٹو گرافرز اور ڈیلرز نے شرکت کی کینن پاکستان کے سربراہ ریکسن وونگ نے شرکاء کو کیمرہ کے منفرد فیچرز سے متعلق بریفننگ دی جبکہ دنیا کے معروف فو ٹو گرافر ٹی پینگ کی نے شرکاء کو کینن ای او ایس فائیو ڈی ایس آر کے ساتھ اپنے تجربہ کو آگاہ کیا اور اس کیمرہ سے لی جانے والی تصاویر دکھائیں اس کیمرہ کے اجراء سے قبل کینن کا سب سے زیادہ ریزولویشن والا کیمرہ 20 ایم پی کا تھا اور اب کینن نے اس سے ایک قدم ارو آگے بڑھتے ہوئے 50.6 میگا پکسل کے ساتھ بہترین آفو فوکس والا کیمرہ لانچ کردیا یہ کیمرہ صارفین کو تصویری معیار اور استعمال میں بہترین نتائج دیتا ہے کینن پاکستان کے کنٹری مینجر سردار علی نے کہا کہ ہم اس کیمرہ کے اجراء کے ساتھ فوٹو گرافی کے فن کو ایک نئے معیار کی طرف لے جارہے ہیں۔