وز یر اعظم سے فوری نوٹس اورکوٹہ بحال کرنے کی اپیل

وز یر اعظم سے فوری نوٹس اورکوٹہ بحال کرنے کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (آن لائن)صنعتکار اور تاجر رہنماؤں نے پنجاب کی انڈسٹری کیلئے گیس کے کوٹہ میں50 فیصد کمی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے وزہر اعظم میاں محمد نواز شریف سے اسکا فوری نوٹس لینے اورکوٹہ بحال کرنے کی اپیل کی فیصل آباد کی ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری کو کوٹہ سسٹم کے تحت گزشتہ کچھ عرصہ سے محدود پیمانے پر جو گیس فراہم کی جا رہی تھی موسم سرما کے شروع ہوتے ہی سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اس کوٹہ کو بھی نصف کر دیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ جن کار خانوں میں مشینوں کا انحصار ہی سوئی گیس پر ہے ان فیکٹریوں کے مالکان رسک لینے کی بجائے اپنی ساکھ بچاتے ہوئے فیکٹریوں کی مکمل بندش پر مجبور ہو گئے ہیں ،جبکہ کم گیس پر ان صنعتی اداروں کو سرے سے چلانا ہی ممکن نہیں۔ ایسی صورتحال سے جہاں برآمدکنندگان کیلئے کرسمس کے آرڈر مکمل کرنا مشکل ہو جائیگاوہاں آئندہ سال فروری کے دوران جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں لگنے والی یورپ کی سب سے بڑی نمائش ہیمٹیکس کے خریداروں کو بھی پاکستان کے بارے میں منفتی تاثر جائیگااوروہ ہمیں آرڈر دینے سے ہی گریز کریں گے آن لائن کے مطابق آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن کے چیئر مین رانا اخلاق احمد اور وائس چیئر مین چوہدری اعجاز احمد ناگرہ نے صنعتوں کیلئے گیس کے کوٹہ کو 25 فیصد سے بھی کم کرکے17 فیصد کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس سے جہاں برآمدکنندگان کیلئے کرسمس کے آرڈر پورے کرنا مشکل ہو جائیگا وہاں صنعتوں کی بندش سے بے روزگاری کا نیا طوفان بھی اٹھ کھڑا ہوگا۔
اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ برسوں میں حکومت نے صنعتوں اور خاص طور پر برآمدی صنعتوں کی اہمیت کے پیش نظر ان کو 25 فیصد کے حساب سے گیس کا لائف سیونگ کوٹہ دینے کا فیصلہ کیا تھا ۔ اگرچہ اس دوران سپلائی کی جانے والی گیس کا بھی پریشر کم ہوتا تھا تاہم اس سے بوائلر کو متبادل ذرائع پر منتقل کرکے صرف ضروری مشینری کو گیس پر چلایا جا رہا تھا ۔ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر صنعتی اداروں کو لائف سیونگ کوٹہ نہ ملا تو یہ نہ صرف بند ہو جائیں گے بلکہ اس کے نتیجہ میں لے آف سے بر روزگاری کا نیا طوفان بھی اٹھ کھڑ ا ہوگا۔ علاوہ ازیں صدرانجمن تاجرا ن سٹی فیصل آ باد خواجہ شاہد رزاق سکا ،چیئر مین الحاج محمد نواز وہرہ اور جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ ،رانا سکندر اعظم ،شیخ نصیر یوسف وہرہ ،حاجی شمشاد حاجی سلیمان اورشیخ سعید،مرزااشرف مغل ، مرزا طالب صدیق بیگ ،حافظ طاہر جمیل میا ں،عبدالقیوم شیخ،ذوالفقارشیخ اور دیگر سینئرنے وزیر اعظم میاں نوازشریف سے مطالبہ کیا کہ اقتصادی راہداری، میٹرو ،اورنج ٹرین اور موٹروے جیسے منصوبوں سے فرصت نکال کر پنجاب کے تاجروں اور صنعتکاروں کی بے چینی کا بھی جائزہ لیں تو انہیں معلوم ہو جائیگا کہ جس انڈسٹری نے برسوں پہلے دنیا بھر میں اپنی مصنوعات کی وجہ سے وطن عزیز کا نام روشن کیا بلکہ فیصل آباد کو ٹیکسٹائل صنعت کی وجہ سے مانچسٹر کا درجہ ملا، آج وہی ٹیکسٹائل سیکٹر کس قدر کسمپرسی کا شکار ہے سینئر تاجر رہنماؤں، شیخ اتفاق احمد، خالد پرویزشیخ ، ، اعجاز چوہدری ، شوکت اللہ، حاجی رمضان شیدا،حاجی ادریس، نجیب نواز خان ،عمران خان ،چوہدری خادم ما ن،یحیی شاہد، مظفر یوسف کھوکھر، میاں اشر ف مٹھو، ملک محمد افضل ،عامر حمید سینڈی ، سلطان جٹ ، میاں طیب ،چوہدری محمد اعجاز ، راؤ ہاشم علی ،ملک لقمان ،چوہدری محمد اکرم ، چوہدری محمد اشرف ،اقبال کھوکھر ، ملک افضل ،چوہدری زاہد حسین مرزا افضل مغل ،عبدالقیوم انور،شوکت اللہ، حاجی رمضان شیدا، شیخ وحید ببر، ظہیررامے،لالہ معین شیخ ،ملک خادم حسین ، خواجہ عماد خالد سکا، اسامہ سعید اعوان ، عالم رضانے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف جوخود بھی تاجر و صنعتکار ہیں پنجاب کے صنعتکاروں کی مشکلات کااحساس کریں تا کہ صنعت کاروں اور صنعتی مزدوروں نے مسلم لیگ کی حکومت سے جو اُمید یں لگا رکھی تھیں ان کے خواب چکنا چور ہونے سے محفوظ رہ سکیں انہوں نے پنجاب کے ارکا ن پارلیمنٹ سے بھی اپیل کی کہ خدارا وہ بھی وزیر اعظم تک حقائق پہنچائیں تاکہ صنعتوں کا پہیہ چالو رہنے سے مزدوروں کا روزگار قائم رہ سکے انہوں نے کہا کہ گیس کی بندش ، ٹیکسوں اور بجلی کی قیمتوں میں باربار اضافہ مسائل کا حل نہیں اسکے لئے حکومت کو اپنے اور اپنے وزیروں مشیروں کے غیر ضروری اخراجات کو کم کرنا ہو گا ورنہ ملکی معیشت مکمل طور پر تباہ اور عوام کی پریشانیوں میں مزید بڑھ جائیگی انہوں نے حکومت سے گیس وبجلی سمیت تمام قدرتی وسائل کی صوبوں میں یکساں اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ملک میں اقتصادی ترقی اور قومی یکجہتی کو فروغ مل سکے اسوقت صنعتی و تجارتی شعبہ ملکی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے جسے ریلیف نہ دیا گیا تورہی سہی صنعتیں بھی بند ہوجائینگی اور ملک میں بیروزگاری کا سیلاب آ جائے گا ۔

مزید :

کامرس -