جنوبی کوریا کی شرح نمو نے تیزی پکڑ لی
سیول(اے پی پی) جنوبی کوریا کی شرح نمو نے تیزی پکڑ لی،جنوبی کوریا کی جی ڈی پی نے پانچ سال بعد اس سال کی تیسری سہ ماہی میں تیز رفتاری اختیار کر لی ہے،سرکاری ذرائع کے مطابق جولائی تا ستمبر کے عرصہ میں جنوبی کوریا کی شرح نمو نے 1.3فیصد وسعت اختیار کی،جبکہ مینو فیکچرینگ سیکٹر کی سرگرمیوں میں برآمدات میں گراوٹ کی وجہ سے صرف0.1 فیصد اضافہ ہوا۔