یوٹیلیٹی سٹوروں پر مضر صحت کو کنگ آئل کی سپلائی کا انکشاف

یوٹیلیٹی سٹوروں پر مضر صحت کو کنگ آئل کی سپلائی کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں یوٹیلیٹی سٹوروں پر مضر صحت اورملاوٹ شدہ غیر معیاری کوکنگ آئل آگیا ہے ۔آئل زیرودرجہ حرارت پر بھی منجمد نہیں ہوتا۔مگر شہر لاہور کے یوٹیلیٹی سٹوروں پر سپلائی کیا گیا کوکنگ آئل جو حبیب ،شمع،کشمیر ،چترال سمیت ایک درجن سے زائد گھی ساز کمپنیوں کا ہے۔موجودہ درجہ حرارت پر جم رہا ہے ۔دوسرا اس کوکنگ آئل کو استعمال کرنے والے ہزاروں صارفین گلے کی خرابی کی بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں۔گزشتہ کئی روز سے ایسے صارفین جنہوں نے لاہور کے یوٹیلیٹی سٹوروں سے کو کنگ آئل خریدا اوروہ خراب نکلا ہے ۔یوٹیلیٹی سٹوروں کو واپس کرنا شروع ہوگئے ہیں۔جبکہ یوٹیلیٹی سٹوروں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاہور کے یوٹیلیٹی سٹوروں پر گزشتہ دوماہ سے جو کوکنگ آئل سپلائی کیا جارہا ہے وہ خراب ہے اوراس کی شکایات موصول ہو رہی ہیں ۔خریدار روزانہ واپس کرنے آتے ہیں۔جسے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے سپلائی ونگ کو واپس کیا جارہا ہے ۔سٹوروں کے منیجرز کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ لاہور شہر کے یوٹیلیٹی سٹوروں کے لیے جو آئل سپلائی کیا گیا صرف اس میں خرابی ہے ۔کچا آئل فراہم کیا گیا ہے ،جس میں کیمیکل اورگیس نہیں گزاری گئی اوردیگر کئی خرابیاں ہیں ۔جس کے باعث آئل جم رہا ہے اورمضر صحت ثابت ہو رہا ہے ۔بتا یا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے ضلع لاہور کے یوٹیلیٹی سٹوروں پر مضر صحت ،ملاوٹ شدہ ،غیر معیاری کو کنگ آئل سپلائی کر دیا ہے ۔جس کے خلاف سینکڑوں خریدار خریدا گیا کو کنگ آئل جمنے کے باعث خریدار کوکنگ آئل واپس کر رہے ہیں۔اس حوالے سے ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن فرقان علی سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھاکہ ایسا ہوا ہے تو اس کی تحقیقات کرا رہے ہیں اور ایسا آئل سپلائی کرنے والی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیں گے اور ان سے وصولیاں کریں گے۔