ڈیلرز کمیونٹی کے وقار کو بحال اور ڈرائینگ روم کی سیاست ختم کرنے کیلئے نکلے ہیں، منظور مسیح
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)امن گروپ کے صدر منظور مسیح نے رفیق چوہان کو روحانی اور کاروباری استاد تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے منظور چودھری کے روحانی اور کاروباری استاد یوسف چودھری ہیں جو یوسف اسٹیٹ ہاوس کے سی ای او ہیں انہوں نے کہا نا انصافی اور ذاتی مفادات کے خلاف چلنا بغاوت نہیں ڈیلرز کمیونٹی کے وقار کو بحال اور ڈرائینگ روم کی سیاست کو ختم کرنے کے لیے نکلے ہیں منظور چودھری نے کہا ہم پروفیشنل گروپ کے ساتھ تھے ہیں اور رہیں گے ہم کسی دباو میں نہ آئے ہیں نہ آئیں گے ۔