سلمان خان کی 50 ویں سالگرہ کے موقع سوانح عمری جاری کی جائے گی
ممبئی (اے پی پی) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی سوانح عمری جاری کی جائے گی۔سلمان خان کی اس ماہ کی 27 تاریخ کو پچاسویں سالگرہ ہے ان کی سوانح عمری میں اس کی ذاتی زندگی اور خاندانی واقعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔کتاب انگریزی زبان میں’’بیینگ سلمان‘‘کے عنوان سے جاسم خان نے لکھی ہے ۔کتاب میں سلمان خان کی زندگی اور شخصیت بارے متعدد انکشافات کئی گئے ہیں۔