جھوٹ سے نفرت ہے کھری اور سچی بات کرنا میری عادت ہے ،سدرہ نور

لاہور(فلم رپورٹر) فلم اور سٹیج کی معروف اداکارہ و پرفارمر سدرہ نورنے کہا ہے کہ ڈراموں کا معیار بہتر ہونے کے باعث فیملیوں نے دوبارہ اس طرف کا رخ کیا ہے ،میں ان دنوں فیصل آباد میں پیش کئے جانے والے ڈرامہ میں پرفارم کررہی ہوں۔معیاری اور سستی تفریح فراہم کرنے پر پروڈیوسرز کے کردار کو تحسین پیش کیا جانا چاہیے ۔سدرہ نور نے کہا کہ مجھے جھوٹ سے نفرت ہے کیونکہ ایک جھوٹ بول کراسے چھپانے کے لئے مزید سو جھوٹ بولنا پڑتے ہیں ۔میں صاف گو طبیعت کی مالک ہوں اور سچی کھری بات کرناعادت ہے ۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ شوبز کی رنگینوں کو کبھی اپنے اوپر مسلط نہیں ہونے دیا اوریہی وجہ ہے کہ کئی سال سے شوبز میں ہونے کے باوجود میرا کوئی سکینڈل نہیں۔ لوگ آج بھی پنجابی فلمیں دیکھناچاہتے ہیں اور اس کے لئے اسکرپٹ پر توجہ دینا ہو گی ۔پنجابی فلموں میں فنکاروں کی سرمایہ کاری کے رجحان سے بھی شدید نقصان پہنچا ۔