گلوکاری کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کرنا چاہتا ہوں، رانا اسحاق

گلوکاری کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کرنا چاہتا ہوں، رانا اسحاق
 گلوکاری کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کرنا چاہتا ہوں، رانا اسحاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان کے ابھرتے ہوئے گلوکار رانا اسحاق نے کہا ہے کہ میں گلوکاری کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کرنا چاہتا ہوں اور اس کیلئے بھرپور محنت کررہا ہوں امید ہے کہ میں پوری دنیا میں پاکستان کا نام گلوکاری کے میدان میں پیدا کروں گا مجھے گلوکاری کا جنون کی حد تک شوق ہے اورکئی مرتبہ بیرون ملک بھی پرفارم کرنے جاچکا ہوں جس میں میرے ساتھ پاکستان کے نامور گلوکار بھی شامل تھے جب بھی بیرون ملک مجھے عمدہ پرفارمنس پر داد ملتی ہے تو بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے اور مجھ میں کام کرنے کا جذبہ مزید بڑھ جاتا ہے حال ہی میں بھارت جاکر پر فارمنس دی اور بھرپور داد ملی ہمسایہ ملک جاکر پرفارم کرنے کا اپنا ہی مزا ہے میں نے یہ مقام بہت محنت سے حاصل کیا ہے میں فلموں کے لئے بھی گیت گانا چاہتا ہوں او ر جب بھی بہت اچھی آفر ہوئی میں اپنی آواز کا جادو ضرور جگاؤں گا ۔

مزید :

کلچر -