معیاری کام سے ٹی وی ڈراموں کا وقار بحال کیا جا سکتا ہے،عفت

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وماڈل عفت نے کہا ہے کہ بیہودگی سے نہیں معیاری کام سے ہی ٹی وی ڈراموں کے ناظرین کی تعداد میں اضافی کیا جا سکتا ہے، جب تمام فنکار اس بات کا فیصلہ کرلیں گے کہ ہم نے معیاری کام کرنا ہے تو پھرڈراموں میں فحاشی اور عریانی کا تصوربھی نہیں رہے گا۔ عفت نے کہا کہ جب سے شوبز کی دنیا میں آئی ہوں میں پیسے کی بجائے شہرت کی تلاش میں ہوں اور کبھی بھی کوئی ایسی حرکت نہیں کی جس سے میرا معیار متاثر ہوبلکہ ہمیشہ وہی کام کیا جوپرستار پسند کرتے ہیں۔سٹیج ڈراموں میں کام کرنا میری جیسی لڑکی کے بس کا کام نہیں ہے۔