یونان کی یورپی یونین سے مدد کی باقاعدہ درخواست
ایتھنز (اے پی پی) یونان نے پناہ گزینوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے تناظر میں یورپی یونین سے مدد کی باقاعدہ درخواست کر دی ہے۔ یورپی کمیشن نے بتایا ہے کہ ایتھنز حکومت نے خیموں، جینیریٹرز، بستروں اور ادویات مہیا کرنے کے لے کہا ہے۔ ساتھ ہی ایتھنز انتظامیہ نے بحیرہ ایجیئن پر موجود جزائر کی حفاظت کے لیے سرعی الحرکت دستوں کی تعیناتی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ یورپی کمیشن کے اندازوں کے مطابق رواں برس یکم نومبر سے اب تک بحیرہ روم کے ذریعے پچاس ہزار سے زائد افراد پناہ کی تلاش میں یونان پہنچ چکے ہیں۔