لبریشن فرنٹ کی محمد یاسین ملک پر ہندو انتہا پسندوں کے حملے کی مزمت

لبریشن فرنٹ کی محمد یاسین ملک پر ہندو انتہا پسندوں کے حملے کی مزمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر(کے پی آئی) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے جموں میں فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک پر ہندو انتہا پسندوں کے حملے کی مزمت کی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ پچھلے دو دہایں سے کشمیری ایسے ہی اشتعال انگیز ڈراموں کا سامنا کرتے رہے ہیں لیکن ان سے نہ ہی ماضی میں ہمارے عزم پر کوئی اثر پڑا ہے نا ہی مستقبل میں اس سے کوئی فرق پڑے گا۔ ترجمان نے کہا کہ یاسین ملک معروف صحافی وید بھسین جی کی فوتگی کے سلسلے میں لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی و تعزیت کرنے کی غرض سے جموں پہنچے تھے ۔ تعزیت سے واپسی کے بعد جب یاسین ملک اپنے ہوٹل جہاں وہ مقیم تھے پہنچے ،تو باہر سے کچھ ہندو انتہا پسندوں نے ہوٹل کا گھیرا کیا اور ان کے خلاف بدزبانی کرنے لگے۔ ترجمان نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزدل ہندو انتہا پسند ذہنیت کے حامل ان عناصر نے اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں کو اپنا وطیرہ بنارکھا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ جموں اور دوسرے کئی علاقوں کو ایک بڑے عرصے سے مزاحمتی قیادت کیلئے نو گو ایریا بنایا گیا ہے اور ہمیں ان علاقوں کے عوام سے دور رکھنے کیلئے پولیس گری کا سہارا لیاجاتا رہتا ہے۔ایک طرف یہ سب کچھ کیا جاتا ہے اور دوسری جانب آزادی پسندوں پر جموں اور لداخ سے لاتعلق رہنے کا الزام بھی لگایا جاتا ہے۔


ترجمان نے کہا کہ اگر حکمرانوں میں دم ہے تو وہ آزادی پسندوں کو جموں وغیرہ میں عوام الناس کے پاس جانے کی کھلی اجازت دیں اور اپنے جمہوری ہونے کے دعوو ں کی کچھ لاج رکھ لیں۔ درایں اثنالبریشن فرنٹ کے اہتمام سے اتوار 6 دسمبر2015 کو کنلون بجبہاڑہ اِسلام آباد میں ایک عوامی جلسہ منعقد ہوگا جس سے یاسین ملک خطاب کرینگے۔ یہ جلسہ دن ڈیڑھ بجے منعقد ہوگا اور جلسے میں عوام الناس کو موجودہ سیاسی صورت حال اور درپیش چیلنجز سے متعلق آگاہی دلائی جائے گی۔

مزید :

عالمی منظر -