چین کا افریقہ کے لیے ساٹھ بلین ڈالر کا امدادی پیکج
بیجنگ (اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ نے براعظم افریقہ کے مختلف ممالک کے ساتھ شراکت بڑھانے اور وہاں سرمایا کاری کرنے کا ایک نیا منصوبہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیجنگ افریقی ممالک کے داخلی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرے گا۔جنوبی افریقہ کے دورے پر گئے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے جمعے کے دن افریقی ممالک کے رہنماؤں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک مختلف ممالک میں ساٹھ بلین ڈالر کے نئے منصوبہ جات شروع کرے گا۔ ان میں نئے قرضے اور امدادی رقوم شامل ہوں گی۔ چین اور افریقی ممالک کے مابین جوہانسبرگ میں ہونے والی دو روزہ کانفرنس کے پہلے دن شی جن پنگ نے مزید کہا کہ بیجنگ حکومت متعدد ممالک کو دی جانے والے کچھ قرضوں کو معاف کر دی گی جبکہ ان ممالک میں زراعت کے شعبے میں تعاون بڑھایا جائے گا۔