وزیراعظم پاکستان کو دنیا کا ایک مضبوط ترین ملک بنانے کے ارادے پر قائم ہیں‘زبیر گل

وزیراعظم پاکستان کو دنیا کا ایک مضبوط ترین ملک بنانے کے ارادے پر قائم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی نمائندہ حکومت ہے ہم نے کبھی اقتدار کو اپنی منزل نہیں سمجھا بلکہ اقتدار کو عوام کی امانت سمجھتے ہوئے اسکے ذریعے عوام کو تاریخ ساز ریلیف دیا آنے والا ہردن ہمارے لئے ایک امتحان کی حیثیت رکھتا ہے ہماری سابقہ کارکردگی کے نتائج بلدیاتی انتخابات میں سب کے سامنے ہیں یہ عزت خلق خدا کی عزت کرکے اور دن رات ایک کرکے ملی ہے جسے نہ صرف سنبھالنا ہے بلکہ اس میں مزید اضافہ کرنا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کے بعد اخبار نویسیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کو دنیا کا ایک مضبوط ترین ملک بنانے کے ارادے پر قائم ہیں ایک ایسا ملک جس کے عوام دنیا میں سراٹھا کے چلیں اور فخر سے بتائیں کہ وہ پاکستانی ہیں انہوں نے کہا وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے حسول کیلئے بڑی قربانیاں درکار ہیں، ہمیں اپنے حوصلوں اور ارادوں کو کمزور نہیں ہونے دینا زبیر گل کے مطابق وزیر اعظم ہمسایہ ملک بھارت سے برابری کی بنیاد پر اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں اور چاہتے ہیں ملک و قوم کی خوشحالی پر زیادہ توجہ دی جائے ملاقات میں اوورسیز کے مسائل کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

مزید :

عالمی منظر -