جناح اسلامیہ کالج میں سیرتِ نبی کے موضوع پر تقریری مقابلے

جناح اسلامیہ کالج میں سیرتِ نبی کے موضوع پر تقریری مقابلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)جناح اسلامیہ کالج پیکو روڈ ٹاؤن شپ لاھور میں سیرتِ نبی کے موضوع پر تقریری مقابلے ہوئے۔جس میں طلباء کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔طلباء نے آنحضرتﷺ کی حیات مبارکہ کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔ اور اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ طلباء نے ثابت کیا کہ سیرتِ نبی پر عمل کر کے ہی فرقہ پرستی ،دہشت گردی، صوبائیت اور قتل و غارت کو ختم کیا جاسکتاہے۔اور اسی سے دنیا میں امن و سکون قائم ہو گا۔اس موقع پر مہمان خصوصی جناب پروفیسر محمد رفیع پرنسپل گورنمنٹ خواجہ محمد رفیق شہید کالج نے کہا آپ کی ذات اتنی بڑی ذات ہے کہ کسی ایک نشست میں احاطہ نا ممکن ہے۔




آپ نے طلباء پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ آپ کی سیرت کا مطالعہ کریں اور وہی سے رہنمائی حاصل کریں۔وحید عالم خان رکن قومی اسمبلی نے کہا۔ طلباء نے بہت اچھی تقریریں کی ہیں۔بڑی خوبصورت نعتیں پڑھی ہیں۔اور طلباء کی کارکردگی نے مجھے بہت متاثر کیاہے۔انہوں نے کہا کے طلباء علم حاصل کر کے ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالیں۔محمد یونس مغل پرنسپل اور محمد یوسف مغل چیئر مین نے اس موقع پر اپنے اپنے خطاب میں طلباء کو اسلامی کتابیں پرھنے اور سیرتِ نبی کا مطالعہ کرنے کی تلقین کی چیئر مین محمد یوسف مغل نے ان تقریری مقابلوں اور نعتیہ مقابلوں کو جناح اسلامیہ کالج کی تاریخ کا لازمی حصہ قرار دیا۔پروگرام کے آخر میں اول،دوم اور سوم آنے والے طلباء میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔اور دونوں معزز مہمانوں کو کالج کی طرف سے اعزازی شیلڈز پیش کی گئی۔