پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کل سروسز ہسپتال سے احتجاجی ریلی نکالے گی
لاہور( جنرل رپورٹر) پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن سروسز ہسپتال لاہور کل 7 دسمبر کو ہسپتال میں ہڑتال کرے گی اور احتجاجی ریلی نکالے گی۔ جس کی قیادت صوبائی چیئرمین یوسف بلا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آؤٹ ڈور سے احتجاجی ریلی جیل روڈ پر نکالی جائے گی۔ ریلی میں تمام ہسپتالوں کے عہدیداران رحمت سندھو، وسیم چودھری، رانا وقاص، ارشد بٹ، رشید مغل، اکبر جاوید، خالد گوندل، راشد محمود، امجد خان، فہیم اقبال، عمران گجر، ملک سلامت اور راشد گجر و دیگر شرکت کریں گے۔ یوسف بلا نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت بار بار وعدوں کے باوجود ہسپتالوں کے ملازمین کے مسائل و مطالبات حل نہیں کر رہی ۔ پچھلے احتجاج کے دوران بھی حکومتی نمائندوں نے وعدہ کیا تھا کہ پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے تمام مطالبات سات رو ز کے اندر حل کر دئیے جائیں گے مگر ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
، جس پر ایسوسی ایشن کے ممبران نے دوبارہ احتجاجی کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اب مطالبات کے حل تک احتجاج جاری رکھیں گے۔