شوکت خانم پشاورکیلئے 30فیصد رقم حاصل کرلی گئی ہے، ترجمان
لاہور(پ ر)شوکت خانم ہسپتال نے پاکستان کے دوسرے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر،پشاور کو جدید ترین آلات سے لیس کرنے کیلئے درکار 80کروڑ روپے میں سے 30فیصد رقم حاصل کرلی ہے۔ شوکت خانم ہسپتال کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی عوام کے بے لوث تعاون سے پشاور میں بننے والے کینسر ہسپتال کی تکمیل کے بعد خیبرپختونخواہ اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو کینسر کے علاج کی بہترین سہولیات میسر آجائیں گی۔
انہوں نے عوام اور مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں تاکہ 80کروڑ روپے کا ٹارگٹ پورا کیا جاسکے۔پشاور میں بننے والے شوکت خانم کینسر ہسپتال کا افتتاح 29دسمبر کو ہونے جارہا ہے۔ ہسپتال کی سات منزلہ بلڈنگ کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے جبکہ اندرونی تعمیر کا کام آخری مراحل میں ہے۔