سربین ٹینس سٹار نووک جووک سال کے بہترین کھلاڑی بن گئے
مجموعی طور پر کھیلے گئے میچوں میں ان کی فتوحات کی تعداد سب سے زیادہ رہی
سال کا اختتام ہونے والا ہے مختلف کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ سال کاآغاز جس طرح عمدہ انداز سے کریں اسی طرح اختتام بھی اچھے انذاز سے کریں تاکہ شائقین ان کی کارکردگی کو یادرکھیں ہر کھیل سے وابستہ کھلاڑی ویسے تو پورا سال ہی محنت کرتے ہیں اور کامیابی کی کوشش کرتے ہیں لیکن ان کے سال کے آخری ایونٹس جیتنا اور بھی ضروری اور اہم ہوجاتا ہے سربین ٹینس سٹار نووک جانکوج ٹینس کی دنیا کے بادشا ہ ہیں ایک طویل عرصہ تک انہوں نے اس کھیل میں اپنی عمدہ پرفارمنس کا سکہ جمائے رکھا اور آج بھی وہ بہت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں اس سال انہوں نے مجموعی طور پر سب سے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی اب تک انہوں نے اس سال جیتنے میچز کھیلے ان میں ان کی کامیابی کا تناسب دیگر ٹینس سٹارز سے بہت اچھا ہے اور سی وجہ سے وہ اس سال کے بہترین ٹینس سٹار قرا ر پائے ہیں اس سے قبل بھی وہ کئی مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں اور اس مرتبہ بھی انہوں نے بہترین کھلاڑی کاایوارڈ اپنے نام کیا اس میں ان کی انتھک محنت شامل ہے جبکہ انہوں نے ڈیوس کپ میں جس کاانعقاد حال ہی میں ہوا بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کو کامیابی دلوانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ان کی کامیابی کا سفرتیزی سے جاری ہے اور امید ہے کہ اگلے سال بھی وہ اسی طرح عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرسکیں گے۔سرب ٹینس سٹار نووک جو کو وک ایک اور سال کا ٹاپ پوزیشن پر رہتے ہوئے اختتام کرنے میں کامیاب ہوگئے،20,11,12اور2014میں سرفہرست رہنے والے کھلاڑی نے گذشتہ روز جاری ہونیوالی2015کی آخری عالمی رینکنگ میں مجموعی طور پر 16585پوائنٹس حاصل کررکھے ہیں۔وہ دوسرے نمبر پر موجودبرطانوی اینڈی مرے سے 7500پوائنٹس آگے ہیں۔ورلڈ ٹورز فائنلز کے رنز اَپ سوئس راجرفیڈر بدستور تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔ ویمنز میں امریکی سریناولیمز کا غلبہ برقرار ہے۔ٹاپ 20پوزیشنرمیں کوئی فرق نہیں آیا۔ سربیا کے نووک جوکووک ایک اوربرس کا ٹاپ پوزیشن پررہتے ہوئے7500ہوئے اختتام کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ انہیں دوسرے نمبرپر موجود اینڈی مرے کے خلاف تقریبا پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔ برطانیہ کو 79برس بعد ڈیوس کپ کا چیمپئن بنانیوالے اینڈے کے پوائنٹس میں بھی کافی بہتری آئی۔ ان کا عالمی نمبر2کی پوزیشن کے ساتھ سال کا اختتام بھی ممکن ہوگیا۔برطانوی سٹار آئندہ برس آسٹریلین اوپن میں لگاتار دوسری مرتبہ سیکنڈ سیڈ کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ ورلڈ ٹورفائنلز کے رنرز اَپ راجرفیڈررتیسری پوزیشن پر براجمان ہیں تاہم وہ اینڈی مرے کے مقابلے میں کم پوائنٹس حاصل کرسکے۔ پہلے دونوں کے مابین 405پوائنٹس کا فرق تھا جو اب بڑھ کر 680ہوگیا۔سٹینس لس وارونیکا چوتھے اوررافیل نڈال دنیا کے پانچویں بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کئے ہوئے ہیں۔جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والے ٹوماس بریڈیچ چھٹی پوزیشن پر موجود رہے۔ڈیوڈفیر ر7،کائی ن یشکوری 8،رچرڈگیسکوئٹ9 اور جوئے ولفریڈسونگا10ویں درجے پر رہے۔امریکی سٹارجون اسنر11،برنارڈٹومک18،فرنچ پلیئر بینوئٹ پائر19اورآسٹریا کے ڈومینک تھیم 20ویں نمبر پر ہیں۔ویمنز سنگلزرینکنگ میں بھی ٹاپ ٹاپ20پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ سرینا ولیمنز بدستورنمبرون ہیں۔ ان کے پوائنٹس کی تعداد9945ہے۔ سیموناہالیپ6060پوائنٹس کے ساتھ دوسرے گاربین مگروز5200کے ہمراہ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ماریا شراپوانے تیسری پوزیشن سے فاصلہ کم کرلیا تاہم اب بھی وہ گاربین سے89پوائنٹس پیچھے ہیں۔اگنسکاریڈوانسکا پانچویں ،پیٹراکیوٹواچھٹے، وینس ولیمز ساتویں،فلاویاپینٹا آٹھویں،لوسی سفارووانویں اورای نجلیک کیربر10ویں درجے پر براجمان ہیں۔ 11سے20تک پوزیشنز پر بالترتیب کیرولیناپ لسکووا، ٹیمیا بیز ینسکی،کارلاسواریزنیوارو، ب یلینڈاب ینسک، روبریٹاونسی،اینا ایوانووک، کیرولین ووزینسکی،میڈیسن کیز،الیناسویٹولینا اورسارایرانی براجمان ہیں۔*