قتل کے ملزم کومقتول کے ورثا کی جانب سے معاف کرنے پر سزائے موت کی سزا ختم

قتل کے ملزم کومقتول کے ورثا کی جانب سے معاف کرنے پر سزائے موت کی سزا ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سیشن جج لاہور نذیراحمد گجانہ نے قتل کے ملزم سعید محمد کو مقتول کے ورثا کی طرف سے معاف کرنے پر سزائے موت کی سزا ختم کردی جبکہ عمرقید کی سزا کو برقرار رکھاہے۔ عدالتی حکم سے جیل سپرنٹنڈنٹ کو آگاہ کردیا گیا۔سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج محمد اسلام نے ملزم سعید محمد کو 2005ء میں سزائے موت اور عمر قید کی سزا دی ملزم کی اپیلیں خارج ہونے پر سیشن جج نے ملزم سعید محمد کے بلیک وارنٹ جاری کررکھے تھے، بلیک وارنٹ کے بعد ملزم کی طرف سے مقتول اکرم کے ورثا سے صلع ہونے کی درخواست سیشن کورٹ میں دائر کردی گئی جس پر ملزم کی پھانسی کی سزا عارضی طور پر روک دی گئی لیکن صلح نہ ہونے پر دوبارہ اس کے بلیک وارنٹ جاری کئے گئے۔

،ایک بار پھر ملزم کی طرف سے صلح کی درخواست دی گئی اس بار مقتول اکرم کے ورثا عدالت میں پیش ہوئے اوربیان دیا کہ انہوں نے ملزم کو معاف کردیاہے جس پر عدالت نے ملزم کی سزائے موت کی سزا کو حتم کردیا جبکہ عمرقید کی سزا کو بحال رکھا ہے ،عدالت نے کوٹ لکھپت جیل کے سپرٹنڈنٹ کو عدالتی حکم سے آگاہ کردیا ہے۔