ٹریفک حادثہ میں خاتون کو ہلاک کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

ٹریفک حادثہ میں خاتون کو ہلاک کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری عدیل انور ہنجراء نے سبزہ زار کے علاقے میں تیز گاڑی چلاتے ہوئے 7ماہ کی حاملہ خاتون کو ہلاک کرنے والے ملزم بلال منظور کی درخواست ضمانت خارج کر دی، 18سالہ ملزم بلال منظور کے خلاف اس کی غفلت سے جابق ہونے والے خاتون کے خاوند حافط عبد لباسط کی درخواست پر تھانہ سبزہ زار میں مقدمہ درج ہوا ،ملزم نے بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا کہ اس کے پاس ڈرائیونگ لائنس موجود ہے ،لہذا ضمانت پر رہائی دی جائے ،خاتون کے خاوند نے اپنے وکیل کی وساطت سے موقف اختیار کیا کہ اس کی بیوی سات ماہ کی حاملہ تھی ملزم نے ایک نہیں دو قتل کئے ہیں۔



اور ملزم کے اہل خانہ کی جانب سے پولیس کو دیئے جانے والا ڈرائیونگ لائنس خیرپورہ سندھ سے بنا ہوا ہے جو کہ جعلی معلوم ہوتاہے ،اس پر جوڈیشل مجسٹریٹ عدیل انور ہنجراء نے ملزم کا ڈرائیونگ لائنس تصدیق کے لئے خیر پور بجھوایا جو جعلی ثابت ہوا جس پر عدالت نے ملزم بلال منظور کی درخواست خارج کر دی عدالت نے قرار دیا کہ خاتون کو قتل کرنے کے علاوہ جعل سازی میں بھی ملوث ہے ملزم کے اہل خانہ نے اس کا ڈرائیونگ لائنس حادثہ کے بعد خیر پور سے پرانی تاریخوں میں جعلی تیار کرایا گیاہے۔