ولادی میر پیوٹن کو 2018ء کے بعد بھی صدر رہنا چاہیے: روسی عوام

ولادی میر پیوٹن کو 2018ء کے بعد بھی صدر رہنا چاہیے: روسی عوام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو (اے پی پی) 57 فی صد روسی شہری چاہتے ہیں کہ سن 2018 کے صدارتی انتخابات میں یا تو ولادی میر پیوٹن کو پھر سے صدر روس منتخب کیا جائے یا پھر کسی ایسے شخص کو جو ولادی میر پیوٹن کی پالیسی جاری رکھے۔ 18 فی صد افراد نے کہا کہ وہ کسی دوسرے شخص کو منتخب کرنا چاہتے ہیں جو روس کے مسائل کا دوسرے حل تجویز کر سکے۔ 48 فی صد رائے دہندگان کے مطابق میں اس وقت روس میں کوئی ایسی سیاسی شخصیت نہیں ہے جو ولادی میر پیوٹن کی جگہ لے سکے۔ 33 فی صد لوگوں کے خیال میں ایسی شخصیت کو تلاش کیا جا سکتا ہے۔رائے شماری کے نتائج کے مطابق پچھلے سال کے مقابلے میں ایسے لوگوں کی تعداد 60 فی صد سے کم ہو کر 45 فی صد ہو گئی ہے جو سمجھتے ہیں کہ ملک کی حکومت میں انتخابات کے نتیجے میں نئے لوگوں کو لانے کی ضرورت ہے۔ 21 فی صد لوگوں کا کہنا تھا کہ ایسا ہر گز نہیں ہونا چاہیے کہ سارا اقتدار ایک ہی شخص کے ہاتھوں میں ہو۔

مزید :

عالمی منظر -