بلدیاتی انتخابات میں اصل دھاندلی حلقہ بندیوں میں کی گئی،یوسف رضا گیلانی

بلدیاتی انتخابات میں اصل دھاندلی حلقہ بندیوں میں کی گئی،یوسف رضا گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(آن لائن)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی طرف سے مجھے بلدیاتی انتخابات میں بھی دھاندلی کی شکایات مل رہی ہیں ، اصل دھاندلی تو حلقہ بندیوں کے دوران کی گئی، صوبوں کو منتخب بلدیاتی نمائندوں کو صاف وشفاف طریقے سے فنڈز جاری کرنے چاہئیں۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہاکہ میں واحد سیاستدان ہوں جس کا حلقہ انتخاب اپنے حلقے میں نہیں بلکہ کافی دور ہے ، مجھے قوی امید ہے کہ کامیابی پیپلزپارٹی کی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی شکایات آرہی ہیں تاہم اصلی دھاندلی تو حلقہ بندیوں کے دوران کی گئی اور اس دوران انصاف نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی نمائندے ہی غریب عوام کیلئے امید کی کرن ہوتے ہیں لہذا منتخب نمائندوں کو تمام اختیارات منتقل ہونے چاہیے اور فنڈز کی منتقلی بھی صاف و شفاف طریقے سے کی جانی چاہیے تاکہ دیہی علاقوں کی عوام بھی اس سے فائدہ اٹھا سکے اور ترقیاتی عمل چھوٹے چھوٹے دیہی علاقوں تک بھی پہنچ سکے ۔پیپلزپارٹی نے ہر دور میں غریبوں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور آج بھی شہیدذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہم غریبوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔پیپلزپارٹی قومی اسمبلی اور سینٹ سمیت ہر فورم پر عوام کی آواز اٹھاتی ہے اور آئندہ بھی اٹھاتی رہے گی ۔

مزید :

علاقائی -