ہائیکورٹ کے 16 جج از سرنو مختلف جامعات کی سینڈیکیٹ کمیٹی کے ممبر تعینات

ہائیکورٹ کے 16 جج از سرنو مختلف جامعات کی سینڈیکیٹ کمیٹی کے ممبر تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ کے 16 ججزکو از سرنو مختلف یونیورسٹیز کی سینڈیکیٹ کمیٹی کا ممبرز بنا دیاگیا،چیف جسٹس اعجازالاحسن یونیورسٹی آف انجئینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورکی سنڈیکٹ کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔جسٹس سید منصورعلی شاہ لمز کی سنڈیکٹ کمیٹی کے ممبر ہوں گے ،جسٹس محمدخالدمحمود خان اورجسٹس شاہد حمیدڈار یونیورسٹی لاء کالج لاہور کی سنڈیکٹ کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔جسٹس محمدیاورعلی نیشنل کالج آف آرٹس لاہور،جسٹس محمد انوارالحق پنجاب یونیورسٹی ،جسٹس محمد فرخ عرفان خان یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور،جسٹس محمدقاسم خان بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان ،جسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یوینورسٹی کے سنڈیکٹ کے ممبر ہوں گے ، جسٹس مظہراقبال سدھوزرعی یونیورسٹی فیصل آباد، جسٹس محمودمقبول باجوہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا، جسٹس امین الدین خان محمد نوازشریف یونیورسٹی آف ایگریکلچرل ملتان کی سنڈیکٹ کمیٹی کے ممبر ہوں گے ،جسٹس محمد امیربھٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ، جسٹس عبادالرحمن لودھی پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی، جسٹس شجاعت علی خان گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی سنڈیکٹ کمیٹی کے ممبر ہوں گے جبکہ جسٹس مس عالیہ نیلم لاہورکالج فاروومن یونیورسٹی کی سنڈیکٹ کمیٹی کی ممبر ہوں گی۔

مزید :

صفحہ آخر -