پاکستان بار کونسل انتخابات، 26نشستوں پر 61 کاغذات نامزدگی جمع

پاکستان بار کونسل انتخابات، 26نشستوں پر 61 کاغذات نامزدگی جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )پاکستان بار کونسل کی 26نشستوں پر انتخابات کے لئے 61امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔پاکستان بار کونسل کے انتخابات 21دسمبر کو ہو رہے ہیں، ریٹرننگ افسر کی طرف سے جاری امیدواروں کی ابتدائی فہرست کے مطابق 61امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، فہرست کے مطابق پنجاب کی 11نشستوں کے لئے 32 سینئر وکلاء پاکستان بار کے انتخابات میں امیدوار ہیں جن میں سے 20کا تعلق لاہور سے ہے، بلوچستان کی 4 نشستوں پر 4، خیبرپختوانخواہ کی 4نشستوں پر 14 امیدوار، سندھ کی 6 نشستوں پر 9 جبکہ اسلام آباد کی ایک نشست پر 2 امیدوار میدان میں ہیں، لاہور سے جن وکلاء نے ممبر پاکستان بار کونسل کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ان میں راحیل کامران شیخ، انصار الحق میاں، نصراللہ وڑائچ، عبدالقدوس میاں، سید شبر رضا رضوی، اعظم نذیر تارڑ، احسن بھون، عابد ساقی، راجہ جہانزیب اختر، زاہد حسین بخاری، تصور حسین قریشی، اصغر علی گل، حفیظ الرحمن چودھری، رائے بشیر احمد، خرم لطیف کھوسہ، غلام فرید سنوترا، شفقت محمود چوہان، میاں اصغر علی، مقصود بٹر اور اشتیاق احمد خان شامل ہیں، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی دس دسمبر کو ہوگی جس کے بعد حتمی فہرست جاری کی جائے گی ۔

مزید :

صفحہ آخر -