رحیم یار خان،پولیس اہلکار جعلی ووٹ ڈالتے پکڑ اگیا،ساتھیوں نے فرار کرا دیا

رحیم یار خان،پولیس اہلکار جعلی ووٹ ڈالتے پکڑ اگیا،ساتھیوں نے فرار کرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان (آئی این پی)رحیم یار خان میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلہ کے موقع پر وار ڈنمبر 18 میں جعلی ووٹ ڈلوانے کے الزام میں پیپلز پارٹی ‘ تحریک انصاف اور آزاد امیدوار کے حامیوں نے ایک پولیس اہلکار کو پکڑ لیا جسے بعد ازاں پیٹی بھائیو ں نے موقع سے فرار کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو رحیم یار خان میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلہ کی پولنگ جاری تھی کہ اس دوران ووٹرز نے ایک پولیس اہلکار کو جعلی ووٹ ڈلواتے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے کمال حیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پیٹی بھائی کو موقع سے فرار کروا دیا جس پر پیپلز پارٹی ‘ تحریک انصاف اور آزاد امیدوار کے حامیوں نے احتجاج بھی کیا۔

مزید :

علاقائی -