وزیراعلیٰ شہباز شریف کادھمیال میں دوگروپوں میں فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتار
ی کا حکم
لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں دوگروپوں میں فائرنگ کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ نے حکم دیا ہے کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔وزیراعلیٰ نے فائرنگ کے باعث ایک شخص کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہارکیا ہے اورانتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں ۔