عوام پاکستان مین کوئی شرانگیزی اور عدم استحکام نہیں چاہتی ، احسن اقبال

عوام پاکستان مین کوئی شرانگیزی اور عدم استحکام نہیں چاہتی ، احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  نارووال (آئی این پی) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام پاکستان میں کسی بھی قسم کی شرانگیزی اور عدم استحکام نہیں دیکھنا چاہتی، بلدیاتی انتخابات سے عوامی مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ ہفتہ کو بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کے موقع پر وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے نار وال میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولنگ کا عمل پر امن طریقے سے ہو رہا ہے، معاشی استحکام سے روزگارکے مواقع پیدا کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان میں کسی بھی قسم کی شرانگیزی اور عدم استحکام نہیں دیکھنا چاہتے، بلدیاتی انتخابات سے عوامی مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی

مزید :

علاقائی -