لاہور میں ڈینگی بخار میں مبتلا سات مزید کیس سامنے آ گئے
لاہور( جنرل رپورٹر) لاہور میں گزشتہ روز مزید 7 نئے ڈینگی کے کیسز سامنے آ گئے جن میں ڈینگی وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے ساتھ ہی ایک ماہ کے دوران لاہور سے ڈینگی کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 122 ہو گئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 47 مشتبہ کیسز داخل کرائے گئے جن میں سے 7 مریضوں ، محسن، امجد، رابعہ، غضنفر، مسز عامر ، آسیہ اور زبیدہ میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔