وزیراعلیٰ کا چلڈرن ہسپتال میں خناق سے بعض بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعات کا نوٹس ، رپورٹ طلب

وزیراعلیٰ کا چلڈرن ہسپتال میں خناق سے بعض بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعات کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور)جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چلڈرن ہسپتال لاہور میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران خناق سے بعض بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے مشیر صحت اور سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعات کی ہر پہلو سے جامع تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے اور خناق سے بچاؤ کی ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہو ں نے کہا کہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -