حج کوٹہ دلانے کیلئے مافیا نے ٹریول ایجنٹوں کے دفاتر فون کرنے شروع کر دئیے

حج کوٹہ دلانے کیلئے مافیا نے ٹریول ایجنٹوں کے دفاتر فون کرنے شروع کر دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج کوٹہ ہر صورت ہر قیمت پر لینے کے لیے سرگرم مافیا نے نوٹوں کی بوریوں کے منہ کھول دیے وزارت مذہبی امور سے وزرا ء سینٹرز ایم این اے کا نام استعمال کر کے سر عام بولیاں لگنے لگیں ،وفاقی حکومت اور وزارت مذہبی امور سخت آزمائش میں،حج کوٹہ کی تقسیم کا پنڈورا بکس کھولنے سے خوف زدہ،گزشتہ حکومت کے وفاقی وزیر ،ڈی جی حج،جوائنٹ سیکرٹری حج کو حج کوٹہ کا پنڈورا بکس کھولنے پر وزارت اور نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑ ے تھے اور جیل جانا پڑا تھا، دوسری طرف حج کوٹہ حاضر ہے کوٹہ پہلے لیں اور پیسے بعد میں دیں مافیا نے ملک بھر میں رابطوں کے لیے ٹریول ایجنٹ کے دفاتر میں حج کوٹہ لینا ہے کے فون کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے دلچسپ بات یہ بھی سامنے آئی ہے کہ حج کوٹہ کی خریدوفروخت کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کی بڑی اکثریت اپنے آپ کو وزارت مذہبی امور کے افسروں اور حکومتی عہدیداروں کا رشتہ دار ظاہر کر رہی ہے وفاقی وزیر مذہبی امور حلقہ احباب اور قریبی رشتے دار کئی شہروں میں سرگرم نظر آتے ہیں حج کوٹہ کی خریدوفروخت کی خبریں آنے پر حکومتی حلقوں میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے بعض ذمہ داران نے سوچ بچار شروع کر دی ہے وزیر اعظم سے درخواست کی جائے کہ حج کوٹہ کی تقسیم کا پنڈورا بکس کھولنے سے وزارت مذہبی امور کو روکا جائے ورنہ حج کوٹہ حکومت کی بدنامی کا باعث بن سکتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -