ملتان،کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا گلزار ملک کے گھر چھاپہ

ملتان،کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا گلزار ملک کے گھر چھاپہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصوصی رپورٹر) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی ایک ٹیم نے گذشتہ شام ایم ڈی اے چوک کے قریب بابر کالونی میں گلزار احمد ملک کے گھر چھاپہ مارا اور پورے گھر کی تلاشی لی تاہم انہیں یہاں سے کوئی قابل اعتراض چیز نہیں مل سکی۔ البتہ چند کتابیں اور سی ڈیز اپنے ہمراہ لے گئے۔ واضح رہے کہ گلزار احمد ملک اس وقت سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہیں۔ جہاں وہ گذشتہ 25 برسوں سے سعودی حکومت کے محکمہ شاہرات میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہے اور امریکی ریاست کیلفورنیا میں ہونے والی فائرنگ میں مبینہ ملوث تاشفین ملک کے والد ہیں جو پیشے کے اعتبار سے سول انجینئر ہیں اور قبل ازیں وہ پنجاب حکومت کے محکمہ شاہرات میں اسی ڈی او تعینات تھے۔ لیکن سرکاری ملازمت کو خیر باد کہہ کر سلسلہ روز گار کیلئے سعودی عرب چلے گئے اور گذشتہ 25سال سے زیادہ عرصے سے وہیں مقیم تھے۔ ان کے محلے داروں کے بیان کے مطابق گلزار احمد ملک انتہائی شریف آدمی ہیں۔ جن کا محلے داروں کے ساتھ صرف اس وقت رابطہ ہوتا تھا۔ جب وہ کبھی سال میں ایک آدھ مرتبہ پاکستان اور پھر ملتان آنے تھے۔ جبکہ اب گذشتہ چند سالوں سے وہ یہاں نہیں دیکھے گئے۔ البتہ تاشفین ملک جب یونیورسٹی میں پڑھ رہی تھی تو ان کا آنا جانا لگا رہتا تھا۔ مگر اب اس گھر میں مستقل بنیادوں پر کوئی رہائش پذیر نہ ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -