شہبازشریف کا جوہر ٹاؤن کے پلازہ میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس، رپورٹ طلب

شہبازشریف کا جوہر ٹاؤن کے پلازہ میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس، رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں پلازے میں آتشزدگی کے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی ہرممکن سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -