جوہر ٹاؤن، شاپنگ پلازہ آتشزدگی، جاں بحق ہونیوالے 5افراد سپرد خاک

جوہر ٹاؤن، شاپنگ پلازہ آتشزدگی، جاں بحق ہونیوالے 5افراد سپرد خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (خبر نگا ر ) جوہر ٹاؤن کے علاقہ اللہ ہو چوک کے قریب شاپنگ پلازہ کی تیسری منزل میں گارمنٹس یونٹ میں اچا نگ اگ بھڑک اٹھی تھی جس میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے تھے جنہیں آبائی قبرستانوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ فائربریگیڈ کا عملہ کھڑکیاں توڑ کر پلازے میں داخل ہوا اور لوگوں کو باہر نکالا۔آگ کی شدت اور دھوئیں کے باعث گارمنٹس یونٹ کے مزدوروں کو باہر نکلنے کا موقع بھی نہ ملا۔ پانچ افراد دم گھٹنے اور جھلس جانے سے جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک مزدور شدید جھلس گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ہے۔فائربریگیڈ کے عملے نے ڈیڑھ گھنٹے کی کوششوں سے آگ پر قابو پایا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ حا دثہ کے با عث مقامی د کا نیں بھی بند ر ہی۔ تفصیلا ت کے مطا بق جوہر ٹاؤن میں واقع میاں پلازہ میں قائم گارمنٹس یونٹ جو زاہد نا می شخص نے بنا ر کھا تھا ۔ پو لیس کے مطا بق یو نٹ میں گزشتہ رات کو آتشزدگی کا شکار ہوئی تیسری منزل پر دکانیں بھی لپیٹ میں آگئیں۔آتشزدگی کے باعث منزل میں دھواں بھرگیا۔ ریسکیو عملہ پہنچا تو 36سا لہ قادر بخش اور40 سا لہ غلا م عبا س سمیت 35سا لہ ظفر جان سے ہاتھ دھوچکے تھے۔جبکہ تین زخمیوں تنویر ، نو ید اور انو ر کوطبی امدا د کے لئے جنر ل ہسپتا ل منتقل کیا گیا۔ جہاں 25سا لہ نو ید اور 23سا لہ ظفر دوران علاج چل بسے۔ ڈا کٹرو ں کے مطا بق نو ید اور ظفر کے جسم کا 40فیصد حصہ جھلس چکا تھا اور پھپٹروں میں بھی زہر یلا د ھواں بھر چکا تھا ۔جبکہ انو ر کی حا لت تشویشنا ک بتا ئی جا تی ہے ریسکیو عملے نے ڈیڑھ گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ بجھائی۔ جس میں پانچ سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ابیدا ئی طو ر پر معلوم ہواہے کے آ گ شارٹ سر کٹ کے با عث لگی ہے ۔ پو لیس نے حا دثہ میں جا ن بحق ہو نے والے افرا د کی نعشیں ضروری کا رروا ئی کے بعد ور ثا ء کے حوالے کردی گئی ہیں جن کے ور ثاء ان کی نعشیں آ با ئی علاقوں میں لے گئے ہیں ۔ د م گھٹنے اور جھلس کر جا ں بحق ہو نے والے افرا د کا مقد مہ را ت گئے تک در ج نہ ہو سکا ۔ اس حوالے سے ایس ایچ او جو ہر ٹاؤن انسپکٹر ر مضا ن ڈوگر کا کہنا تھا کے کسی شخص کی جا نب سے کوئی در خواست وصو ل نہیں در خواست ملنے پر گارمنٹس یونٹ کے ما لک پر کا رروا ئی عمل میں لا ئی جا ئی گئی ۔ دوسری جانب جو ہر ٹاؤن میا ں پلا زہ میں دا خلی اور خا ر جی را ستے ایک سے زیاد ہ ہیں پلا زہ مالک میا ں محمود کی نما ئند ہ پاکستا ن سے گفتگو کرتے ہو ئے بتا یا کے پلا زہ کی کو ئی انشورنس نہیں تھی یہ ایک حا دثہ تھا ، تیسرا فلو ر 5سا ل سے زاہد وغیر ہ کے پا س ہے جو دو سے ذیا د ہ پا رٹنرہیں ۔ جا ں بحق ہو نے والے افرا د 2مزورنو ید اور ظفر بھا ئی تھے اور حا فظ آ با د کے ر ہا ئشی تھے ۔ جبکہ قادر بخش ، غلا م مصطفی ، اور تنویر سر گو د ھا کے ر ہا ئشی تھے اور ایک ہی محلہ میں ر ہا ئشی پز یر تھے ۔ جبکہ زخمی انو ر کاتعلق قصور سے بتا یا جا تا ہے ۔ ذرا ئع کے مطا بق تما م مزدور 10سے 12ہزا ر رو پے اجرا ت میں کا م کرتے تھے ۔جا ں بحق ہو نے والے کی نعشیں ور ثا ء اپنے علاوں میں لے کر گئیں ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -