قصور:ڈکیتی کی وارداتیں،شہری لاکھوں کے مال وزرسے محروم
قصور(بیورورپورٹ) قصور اور اس کے نواح میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ڈاکولاکھوں روپے کی نقدی ،موبائل فون،دستاویزات اور موٹر سائیکل چھین کر لے گئے ،تفصیلات کے مطابق واپڈا میں ملازم موٹر سائیکل سوار محمد اشفاق ستو کی سے واں کھارا کی جانب جا رہا تھا کہ نارو کی ماجھہ کے قریب ناکہ زن ڈاکوؤں نے اسے اسلحہ کی نوک پرر وک کر 40ہزار روپے کی نقدی ،موٹر سائیکل اور دیگر دستاویزات چھین لیں ،موٹر سائیکل سوار محمد انور جبومیل سے اوراڑہ کی جانب جا رہا تھا کہ راستہ میں ناکہ زن ڈاکوؤں نے اسے اسلحہ کی نوک پر روک لیا اس سے اور دیگر راہگیروں سے نقدی رقم،موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے ،پولیس مصروف تفتیش ہے ۔