گجرات:ون ویلنگ کیخلاف آپریشن،10منچلوں کو دھرلیا گیا

گجرات:ون ویلنگ کیخلاف آپریشن،10منچلوں کو دھرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات (بیورورپورٹ) ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے آپریشن شروع کر دیا ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فاضل کی قیادت میں پولیس نے جی ٹی روڈ پر آپریشن کے ودران ویلنگ کرنے والے 10نوجوانوں کو حراست میں لیکر تھانہ سول لائن میں ان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا اخبار نویسیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں سہیل فاضل کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری پر سختی سے عمل کرائینگے ون ویلنگ ایک خطرناک عمل ہے جی ٹی روڈ پر لوگوں کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائیگی ون ویلنگ کرنیوالوں کے خلاف قانونی شکنجہ تیار کر لیا گیا رحمان شہید ‘ عید گاہ روڈ ‘ سروس موڑ ‘ جی ٹی روڈ ‘ قمر سیالوی روڈ دیگر مقامات سے نوجوانوں کو ون ویلنگ کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ حادثات کی شرح میں کمی لائی جا سکے ۔

مزید :

علاقائی -