چنیوٹ:پولیس نے دوران تفتیش 6ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا

چنیوٹ:پولیس نے دوران تفتیش 6ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنیوٹ ( نامہ نگار) پولیس نے دوران تفتیش ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ چھ ملزمان سے رائفل44 بور ، رپیٹر12 بور ، بندوق12 بور ، تین عدد پسٹل معہ 8 گولیاں برآمدکیں۔ تفصیلات کے مطابق DPO چنیوٹ محمد عبدالقادر قمر کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے زوار حسین SIنے ملزم رضوان سے متعلقہ نمبر 563/08بجرم 395 ت پ تھانہ صدر چنیوٹ کے انکشاف پر پسٹل 30بور معہ 3گولیاں اور ملزم قادر یار سے متعلقہ نمبر 563/08بجرم 395 ت پ تھانہ صدر چنیوٹ کے انکشاف پر پسٹل 30بور معہ 3گولیاں برآمد کیں۔ بشیر احمد ASIنے ملزم عمر حیات سے متعلقہ مقدمہ نمبر 347/15بجرم 365ت پ تھانہ لنگرانہ کے انکشاف پر پسٹل 30بور معہ 2گولیاں برآمد کیں ۔اورنگ زیب ASIنے ملزم محسن سے دوران گشت رپیٹر 12بور برآمد کیامحمد شریفSIنے ملزم انتظار سے دوران گشت رائفل44بور برآمد کی ۔ وسیم سجاد ASIنے ملزم یاسر سے دوران گشت بندوق 12بور برآمد کی ۔ احمد خان SIنے ملزم مقصود سے دوران گشت بندوق 12بور برآمد کی۔

مزید :

علاقائی -