گوجرانوالہ:انتظامیہ کا چھاپہ،جعلی کھاد پر معروف کپمنی کے لیبل لگاتا ہوا 1شخص گرفتار
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)زراعت کی ٹیم کا کھاد ڈیلر کی دکان پر چھاپہ‘جعلی کھاد پر معروف کممپنی کے لیبل لگا تے ہوئے ایک شخص رنگے ہاتھو ں گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت گوجرانوالہ ماجد حمید باجوہ کو اطلاع ملی کہ غلہ منڈی گوجرانوالہ میں کھاد ڈیلر سندھو ٹریڈرز کا مالک ساجد محمود سندھوجعلی کھاد کی سپلائی میں مصروف ہے جس پر ڈسٹرکٹ آفیسر نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا تومالک ساجد محمود سندھو اپنے ملازم ذوالفقار حسن کے ہمراہ غیر ملکی یوریا توڑے سے نکال کر ببر شیر یوریا کے خالی توڑوں میں بھرائی کررہا تھا ٹیم کو دیکھ کر مالک دکان موقع سے فرار ہوگیا جبکہ ملازم ذوالفقار کو قابو کرکے کھاد اور یوریا کھاد کے خالی توڑے اور سلائی مشین قبضہ میں لے لی گئی۔جبکہ ملزمان کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج کروا دیاگیاہے۔