گوجرانوالہ،میئر اور چیئرمین ضلع کونسل کیلئے سیاسی شخصیات کا جوڑ توڑ جاری

گوجرانوالہ،میئر اور چیئرمین ضلع کونسل کیلئے سیاسی شخصیات کا جوڑ توڑ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)میئر گوجرانوالہ اور چیئرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ منتخب کروانے کیلئے گزشتہ روز بھی مختلف سیاسی شخصیات اور ممبران اسمبلی اپنے اپنے گروپوں کو مضبوط کرنے کیلئے حکمت عملی اپناتے رہے ۔بزرگ سیاست دان سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان کی طرف سے شیخ ثروت اکرام کو میئر کا امیدوار نامزد کئے جانے پر گزشتہ روز بھی مختلف ممبران اسمبلی اور ان کے حمایت یافتہ چیئرمین یو سی کی بڑی تعداد غلام دستگیر خان ہاؤس میں موجود رہے اور اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتی رہی، حمایت کرنے والے ممبران اسمبلی نے کہا کہ گوجرانوالہ میں ہمیشہ غلام دستگیر گروپ ہی میئر بنتا ہے لہٰذا اب بھی ان کی کامیابی یقینی ہے کیونکہ ان کی سربراہی میں شہر میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام ہوئے ہیں جس سے لوگوں میں خوشی کا اظہار بھی پایاجاتا ہے۔دوسری طرف میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے آزاد منتخب ہونے والے کئی آزاد چیئرمین تاحال بھی آزاد ہیں جنہوں نے اب تک کسی بھی سیاسی جماعت یا گروپ کی حمایت کا اعلان نہ کیا ہے تاہم ایسے آزاد چیئرمینوں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے مختلف گروپ اور سیاسی دھڑے اپنااپنا اثر ورسوخ استعمال کر رہے ہیں۔