’’یہ میرا آخری ووٹ ہو سکتا ہے‘‘ معمر خاتون ووٹ ڈالنے کے لیے بے چین نظر آئی

’’یہ میرا آخری ووٹ ہو سکتا ہے‘‘ معمر خاتون ووٹ ڈالنے کے لیے بے چین نظر آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


(نعیم الدین سے)*ماضی کے مقابلے میں اس دفعہ ووٹ ڈالنے کا تناسب کم تھا *پولنگ اسٹیشنز کے کچھ فاصلے پر بنایا گیا کیمپ میں لوگوں کی صبح کے وقت اتنی رونق نظر نہیں آئی ۔جھنڈوں ، بینرز اور پوسٹروں سے ان کیمپس کو سجایا گیا تھا*شہر میں عام تعطیل ہونے کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی *اس مرتبہ الیکشن میں ماضی کے مقابلے میں گہما گہمی نظر نہیں آئی *سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے گھروں سے لوگوں کو ا س طرح سے پولنگ اسٹیشن لانے میں کامیاب نہ ہوسکے ، جس طرح ماضی میں ان کو لانے کے لیے شٹل سروس کا اہتمام کیا جاتا تھا * اکثر لوگ پولنگ اسٹیشنز ڈھونڈتے ہوئے نظر آئے*ایک معمر خاتون بھی ووٹ ڈالنے کے لیے بے چین نظر آئیں اور پتہ پوچھتی رہیں اور ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے یہ میرا آخری ووٹ ہو، مگران کو پولنگ اسٹیشن نہیں ملا *سب سے زیادہ گہماگہمی لانڈھی ،کورنگی ، لائنز ایریا، ملیر، لیاری کے پولنگ اسٹیشنز پر دیکھی گئی*کئی علاقوں جن میں لانڈھی، کورنگی، لائنز ایریا، ناظم آباد، تیموریہ، اورنگی ٹاون، گلزار ہجری، لیاری میں بدنظمی دیکھنے میں آئی *اکثر علاقوں میں پولنگ تاخیر شروع ہوئی*بعض پولنگ اسٹیشنز پر سامان اور عملہ نہ پہنچنے کی شکایت موصول ہوئی*کئی جگہ پر جعلی ووٹ ڈالتے ہوئے افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں کیماڑی، لانڈھی، کورنگی ودیگر علاقے شامل ہیں *