یونین کونسل 28 ،وارڈ 1 اوریوسی 4 کی وارڈ نمبر 2 کے انتخابات کالعدم

یونین کونسل 28 ،وارڈ 1 اوریوسی 4 کی وارڈ نمبر 2 کے انتخابات کالعدم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) ضلع شرقی کی یو سی 28 کی وارڈ نمبر 1 اوریوسی 4 کی وارڈ نمبر 2 میں انتخابات کالعدم دے دیئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی کی یو سی 28 کے وارڈ نمبر1 اوریو سی 4 کے وارڈ نمبر2 میں بیلٹ پیپرز پر جنرل کونسلرز کے امیدواروں کے غلط نشانات چھپ گئے، ایم کیو ایم کی جانب سے 10 پولنگ اسٹیشنز پر غلط بیلٹ پیپرز چھپنے کی تحریری شکایت الیکشن کمیشن کے کنٹرول روم پہنچائی گئیں جس پر الیشن کمیشن نے سخت نوٹس لیتے ہوئے انتخابات کو کالعدم قراردے دیا۔الیکشن کمیشن کا کہنا کہ 2 یوسیز کے انتخابات کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔