کراچی ،آئی جی سندھ کا شہر کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا خصوصی دورہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے ہفتہ کو لانڈھی ، لیاری ، نارتھ ناظم آباد کٹی پہاڑی سمیت شہر کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا خصوصی دورہ کیا اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پولیس سیکیورٹی اقدامات و ڈپلائمنٹ کا عملی طور پر جائزہ لیا اور ضروری احکامات دیئے ۔ اس موقع پر متعلقہ زونل ڈی آئی جیز و ضلعی ایس ایس پیز بھی انکے ہمراہ تھے ۔آئی جی سندھ نے اس موقع پر زونل و ضلعی الیکشن سیلز کا بھی دورہ کیا اور الیکشن کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایات موصول ہونے پر سیلز میں تعینات اسٹاف کو فوری طور پر تمام ضروری اقدامات کے سلسلے میں رہنما ہدایات دیں .آئی جی سندھ کو زونل ڈی آئی جیز نے الیکشن کے سلسلے میں سیکیورٹی حکمت عملی و لائحہ عمل سمیت شہر بھر میں پولیس پیٹرولنگ اسنیپ چیکنگ پکٹنگ اور انٹیلی جینس کلیکشن و شیئرنگ جیسے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہں وئے بتایا کہ زونل ڈی آئی جیز ضلعی ایس ایس پیز اور ڈویژنل ایس پیز کے دفاتر میں قائم الیکشن سیلز میں ابتک پولنگ کے عمل یا اس حوالے سے دیگر تحریری یا ٹیلی فونک شکایات موصول نہیں ہں وئی تاہم اسٹاف کو انتہائی الرٹ رہتے ہں وئے فرائض کی ادائیگی کے لئے باقاعدہ طور پر پابند کیا گیا ہے ۔