کراچی، کشیدہ صورتحال ڈی جی رینجرز کالانڈھی کا دورہ

کراچی، کشیدہ صورتحال ڈی جی رینجرز کالانڈھی کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے لانڈھی میں کشیدہ صورت حال کے بعد علاقے کا دورہ کیا اور امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ کراچی کے علاقے لانڈھی میں پولنگ کے دوران دو سیاسی جماعتوں کے کارکن آمنے سامنے آگئے ۔ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی سے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔لانڈھی میں صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب دو سیاسی پارٹیوں کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔ دونوں جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی۔ اس دوران پر نامعلوم افراد نے دو موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی جسے فائر بریگیڈ کے عملے نے بجھادیا،اس دوران علاقے میں کشیدگی پھیل گئی تاہم رینجرز کی بھاری نفری نے حالات پر قابو پالیا۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار ، نسرین جلیل اور آصف حسنین نے بھی علاقے کا دورہ کیا اور کارکنوں کو پر امن رہنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ لانڈھی میں ان کے کارکنوں پر تشدد کیا گیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے الزام لگایا کہ 25 پولنگ اسٹیشنوں پر قبضہ ہے اور وہاں جعلی ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے الزام عائد کیا ہے کہ باہرسے لوگوں کولاکرلانڈھی میں بٹھایا گیا، علاقے کی صورتحال سے الیکشن کمیشن سمیت سب کوآگاہ کردیا ہے اور تمام قانونی طریقے اپنائے ہیں۔