قصور:رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم ،نوجوان جاں بحق
قصور(بیورورپورٹ) الہٰ ااباد روڈ پر رکشہ اور موٹر سائیکل کی ٹکر کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ،تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار محمد اسلم الہٰ آباد کی جانبجا رہا تھا جب وہ مائی رابو سٹاپ کے قریب پہنچا تو مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار رکشہ کے ڈرائیور نے اسے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ،پولیس تھانہ الہٰ آباد نے ضابطے کی کارروائی کر لی ہے ۔